نیٹو فورسز کے ہتھیار ڈی چوک پر استعمال ہوئے، عمر ایوب
11 Dec 2024 21:10
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے پاس ذاتی حملوں کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوتی، حکومت نے گولی چلانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا، ہمارے شہدا کا خون شہباز شریف پر ہے اور وہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 24 نومبر کے حوالے سے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے پاس ذاتی حملوں کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوتی، حکومت نے گولی چلانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا، ہمارے شہدا کا خون شہباز شریف پر ہے اور وہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو رہا کیا جائے جبکہ 9 مئی اور 24 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1177811