QR CodeQR Code

حافظ طاہر اشرفی کی حیثیت ایک گویئے کے سوا کچھ نہیں، قاری محمد عثمان

11 Dec 2024 19:32

اجلاس سے خطاب میں رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ طاہر اشرفی اپنی نوکری کریں مگر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اور مداری نہ بنیں، حکومت اور طاہر اشرفی علمائے کرام کو لڑانے کے بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ اور مدارس دینیہ کے ترجمان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں، مدارس کی حریت و خودمختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، مدارس کی رجسٹریشن انتظامی مسئلہ ہے، نااہل حکومت سیاست سے باز رہے، حافظ طاہر اشرفی کی حیثیت ایک گویئے کے سوا کچھ نہیں، حکومت اور طاہر اشرفی علمائے کرام کو لڑانے کے بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ اور مدارس دینیہ کے ترجمان ہیں، وفاق المدارس العربیہ اتحاد و اتفاق کی علامت ہے، طاہر اشرفی اپنی نوکری کریں مگر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اور مداری نہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام سائٹ ٹاون کی مجلس عمومی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، غیروں کے آلہ کار اور نااہل حکمرانوں کا مقدر رسوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو علماکرام مدارس کی رجسٹریشن کے نام پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگر ماضی میں یہ حضرات کہاں کھڑے تھے اور انکی ڈیوٹیاں کیا تھیں؟ دینی مدارس کی آزادی اور حریت کیلئے ماضی میں انکا کردار کیا تھا؟ 6 لاکھ اور 10 لاکھ لوگ جمع کرنے کی بات کرنے والے حافظ طاہر اشرفی اپنے آقاوں سمیت 6 ہزار اور 10 ہزار لوگ جمع کرکے دکھائیں۔


خبر کا کوڈ: 1177793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177793/حافظ-طاہر-اشرفی-کی-حیثیت-ایک-گویئے-کے-سوا-کچھ-نہیں-قاری-محمد-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com