صیہونی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان
11 Dec 2024 09:30
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔ دوسری جانب گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سماعت زیر زمین بنکر میں قائم عدالت میں ہوئی، عدالت کے باہر اسرائیلیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1177672