QR CodeQR Code

شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت لبنان پہنچا دیا گیا

11 Dec 2024 00:29

ذرائع کے مطابق بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کیلئے واپس لایا جائے گا، لبنان پہنچنے والے پاکستانیوں میں 20 اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔ خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء کے لیے اقدامات شروع، 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کیلئے واپس لایا جائے گا، لبنان پہنچنے والے پاکستانیوں میں 20 اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام شام سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1177628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177628/شام-میں-پھنسے-350-سے-زائد-پاکستانیوں-کو-بحفاظت-لبنان-پہنچا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com