پشاور، شب شہداء بیاد شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت کا اہتمام
10 Dec 2024 20:41
علامہ اخلاق حسین شریعتی (سابق رکن ذیلی نظارت)، علامہ سید تقی شاہ زیدی (خطیب اہلبیت ع)، آغا شیر علی مہدوی نے شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت اور عالمی حالات کے تناظر میں شرکاء کے ساتھ خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے 51ویں ریجنل کنونشن کے موقع پر "شب شہداء بیاد شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت" کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی (سابق رکن ذیلی نظارت)، علامہ سید تقی شاہ زیدی (خطیب اہلبیت ع)، آغا شیر علی مہدوی نے شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت اور عالمی حالات کے تناظر میں شرکاء کے ساتھ خطاب کیا جبکہ سعید حیدری (صاحب بیاض دستہ امامیہ پشاور) نے بہترین انداز میں ترانہ شہادت پیش کیا۔ پروگرام میں سینئر احباب، مہمان گرامی، ممبران، محبین سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی، شب شہداء کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1177596