QR CodeQR Code

کراچی میں کلچر ڈے پر ریاست مخالف نعرے لگانے والے 4 ملزمان گرفتار

10 Dec 2024 16:52

گرفتار ملزمان نے یکم دسمبر کو ثقافتی دن کے موقع پر ساحل کے قریب ریاست مخالف نعرے لگائے تھے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف نعرے لگانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کامران، فہد، عمیر علی اور محمد بخش کے ناموں سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے یکم دسمبر کو ثقافتی دن کے موقع پر ساحل کے قریب ریاست مخالف نعرے لگائے تھے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ سماجی حلقوں میں وائرل ویڈیو کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1177560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177560/کراچی-میں-کلچر-ڈے-پر-ریاست-مخالف-نعرے-لگانے-والے-4-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com