QR CodeQR Code

بیرسٹر سلطان محمود سے ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کی ملاقات

10 Dec 2024 12:32

اس موقع پر ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل نے صدر آزاد کشمیر کو کشمیر کونسل کے جملہ معاملات پر تفصیلاً بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل شجاع راٹھور، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ حکومت آزاد کشمیر چوہدری یاسر سلطان اور صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل نے صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے جملہ معاملات پر تفصیلاً بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبران کشمیر کونسل کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1177514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177514/بیرسٹر-سلطان-محمود-سے-ممبران-آزاد-جموں-کشمیر-کونسل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com