QR CodeQR Code

حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا، محسن نقوی

10 Dec 2024 12:21

انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دینِ اسلام انسانی حقوق کا علم بردار ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، آج ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1177510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177510/حضرت-محمد-ﷺ-نے-پوری-انسانیت-کے-لیے-انسانی-حقوق-کا-ابدی-پیغام-دیا-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com