QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کی کابینہ تشکیل، علامہ ساجد علی نقوی نے حلف لیا

10 Dec 2024 19:23

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے نئے عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک الٰہی تنظیم سے وابستہ افراد ہیں، جنہیں ایوان نے منتخب کیا ہے۔ عہدیداروں کو چاہیے کہ اپنے عہدے سے انصا ف کرتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتوں کو تنظیم کو مضبوط بنانے میں صرف کریں۔

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی نے صوبائی کابینہ تشکیل دے دی۔ جامعہ زینبیہ میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نئے عہدے داروں سے حلف لیا۔ صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صفی الحسنین شیرازی جنرل سیکرٹری، سید غضنفر عباس ترمذی سینیر نائب صدر اور سید شہباز حیدر نقوی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔

محمد طفیل وٹو، سید جعفر علی کاظمی، شیخ مقصود حسین، سید مسعود الحسن ترمذی صوبائی نائب صدور ہوں گے۔ رانا آصف رضا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ممتاز حسین سیکرٹری فنانس سیکرٹری، سید بابر عباس نقوی چیئرمین عزاداری کونسل، سید علی عمران شاہ چیئرمین سیاسی امور، جبکہ حسن جمیل چغتائی ڈویژنل صدر اور سید آصف رضا زیدی جنرل سیکرٹری کو لاہور ڈویژن کے صدر، نثار ابوذر چوہان کو ڈویژنل صدر اور سید مظہر حسین نقوی کو جنرل سیکرٹری ساہیوال ڈویژن ہوں گے۔

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے نئے عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک الٰہی تنظیم سے وابستہ افراد ہیں، جنہیں ایوان نے منتخب کیا ہے۔ عہدیداروں کو چاہیے کہ اپنے عہدے سے انصا ف کرتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتوں کو تنظیم کو مضبوط بنانے میں صرف کریں۔

خبر کا کوڈ: 1177509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177509/شیعہ-علماء-کونسل-وسطی-پنجاب-کی-کابینہ-تشکیل-علامہ-ساجد-علی-نقوی-نے-حلف-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com