QR CodeQR Code

میری بحالی سے آئین و جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، عادل بازئی

10 Dec 2024 12:05

پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے روز اول سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ آج انکو وطن عزیز سے محبت، عوامی شعور، حقیقی آزادی کی سزا دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کا کہنا ہے کہ انکی جیت سے فارم 47 کی جعلی حکومت اور الیکشن کمیشن کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کی معطلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بحالی سے آئین و جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے روز اول سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ آج ان کو وطن عزیز سے محبت، عوامی شعور، حقیقی آزادی کی سزا دی جارہی ہے، لیکن سچ کی جیت ہوکر ہی رہتی ہے۔ میری جیت سے فارم 47 کی نااہل حکومت اور الیکشن کمیشن کو شکست ہوئی ہے۔ آج عمران خان کے سپاہی کی جیت اپنے لیڈر سے محبت کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ، پارٹی قیادت، کارکنان کی جدوجہد، محبت اور دعاؤں کے مشکور ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے سے بڑھ کر اپنے قائد کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے پارٹی قیادت، کارکنان اور اہلیان حلقہ کہ امیدوں پر پورا اتریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1177505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177505/میری-بحالی-سے-ا-ئین-جمہوریت-کی-جیت-ہوئی-ہے-عادل-بازئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com