وسیم اظہر ترابی شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر منتخب
9 Dec 2024 22:07
اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ایس یو سی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور مختلف امور پر کارکنان و رہنماوں سے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ وسیم اظہر ترابی شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات میں شرکت کی اور ان کی سربراہی میں تنظیمی دستور کے مطابق کمیٹی نے صوبائی تنظیمی الیکشن کروایا، اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور مختلف امور پر کارکنان و رہنماوں سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1177406