سالہا سال سے جنوبی پنجاب کے سات کروڑ عوام کو محکوم رکھنے والوں کو سرائیکی صوبہ دینا پڑے گا، وکلاء رہنما
9 Dec 2024 21:50
ملتان میں سرائیکی صوبے کی حمایت میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے وکلاء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ اس خطہ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کا احتساب کیا جائے، انہیں مجبور کیا جائے کہ وہ اسمبلی میں صوبہ کی قراردادوں پر عمل کرائیں، اپنے مفادات کے لئے 26ویں ترمیم منظور کی جا سکتی ہے تو سرائیکی صوبہ جس کی پہلے سے قرارداد منظور ہے اس پر عمل کیوں نہیں کرایا جا سکتا۔
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام سرائیکی صوبہ کی حمایت میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں صدر محمد عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سید انیس مہدی، ملک اللہ نواز وینس، ظہور دھریجہ، جاوید چنڑ، شعیب بلوچ، بیرسٹر عثمان ڈوگر، ملک جاوید ڈوگر، نعیم خان ڈاہا، رزاق راجپوت، نادر یونس، عظیم پیرزادہ، اے ڈی ملک، ملک نواز بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے جنوبی پنجاب کے سات کروڑ عوام کو محکوم رکھنے والوں کو سرائیکی صوبہ دینا پڑے گا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اس خطہ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کا احتساب کیا جائے، انہیں مجبور کیا جائے کہ وہ اسمبلی میں صوبہ کی قراردادوں پر عمل کرائیں، اپنے مفادات کے لئے 26ویں ترمیم منظور کی جا سکتی ہے تو سرائیکی صوبہ جس کی پہلے سے قرارداد منظور ہے اس پر عمل کیوں نہیں کرایا جا سکتا۔ محمد عمران خاکوانی اور سید عارف حسن شاہ نے اعلان کیا کہ ہر ہفتہ والے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے احتجاجی کیمپ منعقد کیا جائے گا، اس موقع پر سینکڑوں وکلا و شہریوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ کی حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: 1177401