QR CodeQR Code

جھوٹے الزامات لگانا بی جے پی کی فطرت ہے، رام گوپال یادو

9 Dec 2024 19:42

بی جے پی نے کہا کہ سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بی جے پی نے کہا کہ سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے، ہندوستان کے اندرونی معاملات پر غیر ملکی اداروں کے اثر و رسوخ اور اس طرح کے تعلقات کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے جارج سوروس فاؤنڈیشن کی مالی امداد سے چلنے والی ایک تنظیم سے روابط ہیں، جس نے کشمیر کے لئے ایک آزاد ریاست کے خیال کی حمایت کی ہے۔ بھارت کے مرکز میں حکمران جماعت نے ایکس پر پوسٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ یہ رشتہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی اداروں کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے ان الزامات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے  ایم پی رام گوپال یادو نے بی جے پی کے الزامات پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانا بی جے پی کی عادت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں تو بھی کچھ نہ کچھ ضرور لگائیں گے، اب تک ان کے تمام الزامات جھوٹے نکلے، کوئی سچائی سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے کہا کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی غداری کرتے ہیں۔ راہل گاندھی یہاں جارج سوروس کی زبان بولتے ہیں، سوروس وہاں راہل گاندھی کی زبان بولتے ہیں۔

دریں اثنا ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے بی جے پی کے الزامات کو امریکہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے درمیان، پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے 10 سوالات پوچھیں گے۔ نشی کانت دوبے نے کہا کہ میڈیا پورٹل او سی سی آر پی اور ہنگری نژاد امریکی تاجر جارج سوروس نے ہندوستان کی معیشت کو برباد کرنے اور مودی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ ملی بھگت کی ہے۔

بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی، فورم آف ڈیموکریٹک لیڈرز ان ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کی شریک چیئر کے طور پر، جارج سوروس فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ فراہم کرنے والی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے، ہندوستان کے اندرونی معاملات پر غیر ملکی اداروں کے اثر و رسوخ اور اس طرح کے تعلقات کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1177378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177378/جھوٹے-الزامات-لگانا-بی-جے-پی-کی-فطرت-ہے-رام-گوپال-یادو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com