QR CodeQR Code

اپٹما کا حکومت سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ

9 Dec 2024 16:55

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت بیرون ممالک سے یارن امپورٹ کرکے مقامی مارکیٹ میں تجارتی بنیادوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپٹما نے حکومت سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت بیرون ممالک سے یارن امپورٹ کرکے مقامی مارکیٹ میں تجارتی بنیادوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔ اپٹما نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال سے حکومت کو سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں خطیر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ درآمد ہونے والی یارن برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو ملنے کے بجائے مقامی خریداروں کو کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے ای ایف ایس اسکیم کے ذریعے برآمدی صنعتوں کیلئے یارن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 1177361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177361/اپٹما-کا-حکومت-سے-ایکسپورٹ-فیسیلیٹیشن-اسکیم-غلط-استعمال-روکنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com