کرپشن ہماری ترقی کھا گئی، حکومتی نظام کھوکھلا کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ
9 Dec 2024 16:43
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوان قوم کے ’’کل‘‘ کو بچانے کیلئے آج کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، بدعنوانی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح سرائیت کر گئی ہے، جو نہ صرف ہماری ترقی کھا گئی بلکہ حکومتی نظام کو بھی کھوکھلا کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال اینٹی کرپشن ڈے کا عنوان ’’کل کے تحفظ کیلئے نوجوانوں کو کرپشن کیخلاف متحد کرنا‘‘ ہے، یہ عنوان کرپشن کیخلاف نوجوانوں کے قائدانہ کردار کا تقاضا کرتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوان قوم کے ’’کل‘‘ کو بچانے کیلئے آج کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، بدعنوانی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، کرپشن کیخلاف جنگ میں عوام حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومتِ سندھ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو مزید مضبوط کیا، سندھ ایٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی اسکینڈل بے نقاب کیے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
خبر کا کوڈ: 1177354