QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن سے اتفاق ہوا تھا کہ قانون سازی پر ایک ساتھ رہیں گے، بیرسٹر گوہر

9 Dec 2024 14:38

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں متفقہ طور پر مدارس کے اتحاد کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے پر آج بھی قائم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے اتفاق ہوا تھا کہ قانون سازی پر ایک ساتھ رہیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہماری بات ہوتی رہتی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں متفقہ طور پر مدارس کے اتحاد کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے پر آج بھی قائم ہیں، سمجھتے ہیں مدارس کا ایک اہم رول ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ مدارس کے رول کو ریگولیٹ کرنا بھی لازم ہے، تحریک انصاف نے معاہدہ کرایا تھا کہ جتنے بھی مدارس ہیں ان کی رجسٹریشن ہو، معاہدے کے مطابق طلبا پر بھی نظر رکھی جائے، نصاب میں منافرت والی چیزیں اور عسکریت پسندی نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے میں تھا کہ میٹرک، ایف ایس سی تک ووکیشنل ٹریننگ اور ایجوکیشن بھی دیں، قانون سازی ہونی چاہیے اور ان کے نصاب کی منظوری بھی ہونی چاہیے، بچوں کے ووکیشنل اور دینی علم کے ساتھ سائنسی علم کا ہونا بھی لازم ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ یہی ہمارا مؤقف تھا اور یہی ہمارا مؤقف ہے، معاہدے میں اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو الگ بات ہے، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے اور ہر صورت ہونی چاہیے، یہی اتفاق ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1177332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177332/مولانا-فضل-الرحم-ن-سے-اتفاق-ہوا-تھا-کہ-قانون-سازی-پر-ایک-ساتھ-رہیں-گے-بیرسٹر-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com