QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ

8 Dec 2024 20:34

فیسٹیول میں سائیکل ریس، مارشل آرٹس مقابلے، کبڈی، اسکول بچوں کے ٹیبلو شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے پلے لینڈ ایریا، مزاحیہ خاکے، مشاعرہ، روایتی اتنڑ ڈانس، محفل موسیقی اور کھانے پینے کے اسٹالز سجائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز باجوڑ سے کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ سیاحتی فیسٹیول 14 دسمبر سے شروع ہوگا، جس کا انعقاد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ، ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑ اسکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس خار میں کیا جائے گا۔ باجوڑ فیسٹیول میں سائیکل ریس، مارشل آرٹس مقابلے، کبڈی، اسکول بچوں کے ٹیبلو شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے پلے لینڈ ایریا، مزاحیہ خاکے، مشاعرہ، روایتی اتنڑ ڈانس، محفل موسیقی اور کھانے پینے کے اسٹالز سجائے جائیں گے۔

باجوڑ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے کے ضم اضلاع میں کھیلوں سمیت صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد سیاحتی مقامات کو فروغ، نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں شمولیت اور صوبے سے دنیا کو مثبت پیغام دینا ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ضم اضلاع ونگ اس سے قبل بھی صوبے کے ضم اضلاع میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے جس میں ڈسٹرکٹ خیبر، اورکزئی، وانا، ٹانگ اور وزیرستان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا بلکہ ساتھ ہی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1177186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177186/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-قبائلی-اضلاع-میں-سیاحتی-سرگرمیوں-کے-انعقاد-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com