QR CodeQR Code

مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، طاہر اشرفی

8 Dec 2024 15:55

سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے، آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کیساتھ کریں، وزارت تعلیم کیساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15 بورڈز میں سے 10 ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے، آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کیساتھ کریں، وزارت تعلیم کیساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15 بورڈز میں سے 10 ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کیساتھ منسلک ہونے چاہئیں ناکہ وزارت صنعت کیساتھ، لاکھوں کی تعداد میں طلبا مدارس میں پڑھ رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کیساتھ نہ کھیلا جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کیساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 1177172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177172/مدارس-کے-معاملے-کو-سیاست-کی-نذر-نہیں-ہونا-چاہئے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com