فرقہ وارانہ نظریے کا حصہ بننا ناقابل قبول ہے، ابو عاصم اعظمی
8 Dec 2024 11:04
سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ نے کہا کہ شیو سینا کی جانب سے ایک اخبار میں ایک اشتہار دیا گیا تھا، جس میں بابری مسجد کو گرانے والوں کو مبارکباد دی گئی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کی طرف سے اخبار میں ایک اشتہار دیا گیا تھا، جس میں بابری مسجد کو گرانے والوں کو مبارکباد دی گئی تھی۔ جس پر ادھو ٹھاکرے لوگوں نے بھی فیس بک پر مسجد کے انہدام کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کیا ہے، اس وجہ سے ہم مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) چھوڑ رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ سماج وادی پارٹی نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اس نے اپوزیشن اتحاد ایم وی اے سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاملہ تب ہوا جب شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی نے بابری مسجد کے انہدام کی تعریف کی اور ایک اخبار میں اس کا اشتہار شائع کیا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے دو ایم ایل اے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے ایک اخبار میں ایک اشتہار دیا گیا تھا، جس میں بابری مسجد کو گرانے والوں کو مبارکباد دی گئی تھی۔ جس پر ادھو ٹھاکرے ایک قریبی ساتھی نے بھی فیس بک پر مسجد کے انہدام کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کیا ہے۔ ہم ایم وی اے چھوڑ رہے ہیں۔ میں اس سلسلے میں ایس پی صدر اکھلیش یادو سے بات کر رہا ہوں۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اگر ایم وی اے میں کوئی ایسی زبان بولتا ہے، تو ان میں اور بی جے پی میں کیا فرق ہے، ہم ان کے ساتھ کیوں رہیں۔
ابو عاصم اعظمی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سماج وادی پارٹی کے لئے مہاراشٹر میں اکیلے چلنا قابل قبول ہے لیکن شیو سینا کے لئے ماویکاس اگھاڑی میں رہتے ہوئے یو بی ٹی کے فرقہ وارانہ نظریے کا حصہ بننا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ سماج وادی پارٹی کا یہ قدم بابری مسجد کے انہدام پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل سی ملند نارویکر کے پوسٹ کے جواب میں آیا ہے۔ نارویکر نے بابری مسجد انہدام کی ایک تصویر اپنے ایکس پر پوسٹ کی۔ نارویکر کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے فوٹو میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور دیگر کی تصویریں بھی شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ: 1177141