QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز

8 Dec 2024 10:22

ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب، بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ، علی حیدر، نادر حسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ اب تک 32 افراد کیخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کر رکھا ہے۔ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب، بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ، علی حیدر، نادر حسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذر اور ژوب سے ہے۔ اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1177140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177140/سوشل-میڈیا-پر-منفی-پروپیگنڈے-میں-ملوث-افراد-کیخلاف-کارروائیاں-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com