QR CodeQR Code

یون نے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ پر معافی مانگ لی

8 Dec 2024 00:00

قوم سے ٹی وی خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر یون نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ قوم سے ٹی وی خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر یون نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں آج صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی، حکمران جماعت نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک ناکام ہو جاتی ہے تو بدھ کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، سیول میں صدر یون سک یول کے حامیوں نے ریلی بھی نکالی۔


خبر کا کوڈ: 1177067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177067/یون-نے-ملک-میں-مارشل-لاء-کے-نفاذ-پر-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com