QR CodeQR Code

10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کیا جائیگا، عزیر احمد غزالی

6 Dec 2024 09:12

پاسبان حریت کے رہنما کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو اجاگر کرنے سمیت ہزاروں کشمیری قیدیوں کی ابتر صورتحال کو دنیا کے سامنے احاگر کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی، جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کالے قوانین کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پاسبان حریت جموں کشمیر نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو اجاگر کرنے سمیت ہزاروں کشمیری قیدیوں کی ابتر صورتحال کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ایک کروڑ اور تیس لاکھ آبادی عملاً دس لاکھ بھارتی فوجیوں کے محاصرے میں ہے جہاں ان کے تمام تر بنیادی انسانی، سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق بری طرح پامال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء سے آج تک 1946ء دنوں سے مسلسل بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر مکمّل فوجی محاصرے میں ہے جہاں کالے قوانین افسپا، پوٹا، ٹاڈا، یو اے پی اے اور پی ایس اے کے تحت شہریوں آزادیوں کو بری طرح روندا جا رہا ہے اور آزادی اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت تن تنہا بھارتی سامراج کے جبر و اسبتداد کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1176748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176748/10-دسمبر-انسانی-حقوق-کے-عالمی-دن-موقع-پر-مقبوضہ-کشمیر-میں-جاری-بھارتی-دہشت-گردی-کیخلاف-احتجاج-کیا-جائیگا-عزیر-احمد-غزالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com