QR CodeQR Code

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر مسلسل قبضے پر تشویش کا اظہار

6 Dec 2024 08:28

ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی اقدامات کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہیں تاکہ کشمیری عوام کو ہراساں اور خوفزدہ کیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر مسلسل قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ضلع کشتواڑ میں 13 افراد کی جائیدادوں کی حالیہ ضبطی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی اقدامات کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہیں تاکہ کشمیری عوام کو ہراساں اور خوفزدہ کیا جا سکے اور انہیں ان کے سیاسی نظریات کی سزا دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی املاک پر قبضے کی جاری مہم کو ختم کریں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنے کشمیریوں بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1176745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176745/پاکستان-کا-مقبوضہ-کشمیر-میں-کشمیریوں-کی-جائیدادوں-پر-مسلسل-قبضے-تشویش-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com