QR CodeQR Code

ترک صدر اور سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ کا شام کی صورتحال پر رابطہ

5 Dec 2024 23:16

اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ، شام کی کشیدہ صورتحال کو پُرامن بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ شامی حکومت کو کشیدہ صورتحال کا سیاسی حل نکالنا چاہیئے۔ ترک صدر نے کہا ترکیہ شامی شہریوں کی حفاظت کیلئے سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انقرہ سے ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر اور اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان شام کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ، شام کی کشیدہ صورتحال کو پُرامن بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ شامی حکومت کو کشیدہ صورتحال کا سیاسی حل نکالنا چاہیئے۔ ترک صدر نے کہا ترکیہ شامی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کا فوری حل نکالنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1176732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176732/ترک-صدر-اور-سیکرٹری-جنرل-اقوم-متحدہ-کا-شام-کی-صورتحال-پر-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com