QR CodeQR Code

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل اعتراض کے ساتھ واپس بھجوا دیا

5 Dec 2024 22:02

صدر کا اعتراض ختم کرکے بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت کیجانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد مدارس کی رجسٹریشن صوبائی معاملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل اعتراض کے ساتھ واپس بھجوا دیا۔ صدر کا اعتراض ختم کرکے بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد مدارس کی رجسٹریشن صوبائی معاملہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ اور سینیٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں مدارس رجسٹریشن بل سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے خاتمے کے لیے سب کے پاس جانے کو تیار ہیں، مذاکرات سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جان کو اُن کی بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، ان کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی جان بچانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1176730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176730/صدر-مملکت-نے-مدارس-رجسٹریشن-بل-اعتراض-کے-ساتھ-واپس-بھجوا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com