QR CodeQR Code

بی جے پی کو ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ جلد از جلد پورا کرنا چاہیئے، عمر عبداللہ

5 Dec 2024 23:04

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلٰی نے کہا کہ ہمارا آئین ہر کسی مذاہب کے ماننے والوں کو آزادانہ زندگی گزارنے کی ضمانت دیتا ہے لہذا سیکورلرازم کے اس بنیادی اصول کو برقرار رکھا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ہر قیمت پر پورا کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی خود مختیاری بحال کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان باتوں کا اظہار وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ عمر عبداللہ کے مطابق ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب موقع آگیا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں سے کئے گئے اس وعدے کو عملی جامہ پہنائے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لہذا لوگوں کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ عمر عبداللہ کے مطابق ریاستی درجے کی بحالی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے دوبارہ بات کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔ ملک کی قدیم مساجد اور دوسرے مقدس مقامات میں سروے کرانے کے بارے میں پوچھے گئے۔ سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارا آئین ہر کسی مذاہب کے ماننے والوں کو آزادانہ زندگی گزارنے کی ضمانت دیتا ہے لہذا سیکورلرازم کے اس بنیادی اصول کو برقرار رکھا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1176698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176698/بی-جے-پی-کو-ریاستی-درجے-کی-بحالی-کا-وعدہ-جلد-پورا-کرنا-چاہیئے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com