QR CodeQR Code

کوئٹہ پی بی 44، عبیداللہ گورگیج کی اسمبلی رکنیت بحال، ری پولنگ نہیں ہوگی

4 Dec 2024 17:48

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ہونیوالی ری پولنگ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر معطل کرتے ہوئے عبید اللہ گورگیج کو بطور رکن صوبائی اسمبلی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کو معطل کرتے ہوئے بلوچستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عبیداللہ گورگیج کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کوئٹہ VII کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر 12 دسمبر کو ہونے والی ری پولنگ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ حلقے سے کامیاب ہونے والے عبید اللہ گورگیج کو بطور رکن صوبائی اسمبلی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1176548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176548/کوئٹہ-پی-بی-44-عبیداللہ-گورگیج-کی-اسمبلی-رکنیت-بحال-ری-پولنگ-نہیں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com