QR CodeQR Code

بلاول بھٹو سے جیانگ زیڈ ونگ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

4 Dec 2024 02:33

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور چینی سفیر کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے چین کے سفیر جیانگ زیڈ ونگ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو اور چینی سفیر کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں میں دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے چین کے سفیر جیانگ زیڈ ونگ کے درمیان ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1176442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176442/بلاول-بھٹو-سے-جیانگ-زیڈ-ونگ-کی-ملاقات-دو-طرفہ-تعلقات-کو-فروغ-دینے-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com