جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کو روکنے کا بل منظور کر لیا
4 Dec 2024 02:03
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد جنوبی کوریا کا مارشل لاء کالعدم ہوگیا، روکنے کے باوجود پارلیمنٹ میں 300 میں 190 ارکان داخل ہو گئے، 190 ارکان اسمبلی نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیا۔ قانون کے تحت قومی اسمبلی کے ہوتے صدر مارشل لاء ہٹانے کے پابند ہوتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کو روکنے کا بل منظور کر لیا، مارشل لاء ہٹانے کا بل منظور ہونے پر شہریوں نے پارلیمنٹ کے باہر خوشی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد جنوبی کوریا کا مارشل لاء کالعدم ہوگیا، روکنے کے باوجود پارلیمنٹ میں 300 میں 190 ارکان داخل ہو گئے، 190 ارکان اسمبلی نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیا۔ قانون کے تحت قومی اسمبلی کے ہوتے صدر مارشل لاء ہٹانے کے پابند ہوتا ہے۔ مرکزی پارلیمانی عمارت میں داخل ہونے والے فوجیوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق کچھ اہلکار اب بھی قومی اسمبلی کے باہر موجود اور اعلیٰ حکام کے احکامات کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1176440