QR CodeQR Code

محمد شہباز شریف سے محمد بن سلمان کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

4 Dec 2024 01:49

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، دونوں راہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد نے گزشتہ 6 ماہ میں پانچویں بار پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا، محمد سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1176439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176439/محمد-شہباز-شریف-سے-بن-سلمان-کی-ملاقات-دورہ-پاکستان-دعوت-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com