QR CodeQR Code

مرتضی وہاب مسائل حل کرنے کے بجائے حکومت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، علی خورشیدی

3 Dec 2024 21:23

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں یہ کون سا سسٹم چل رہا ہے جو اس صوبے کو ترقی نہیں کرنے دے رہا، یہ تمام مسائل انتظامی مسئلے ہیں، سیاسی نہیں، سندھ کے تمام بورڈز میں ایسی صورتحال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ سندھ کے حالات عوام کیلئے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، یہاں نوجوان طلبہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ اس صوبے پر کئی سالوں سے قابض حکمران عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کرنے پر معمور ہیں، اس صوبے میں 23 ہزار ایسے بچے ہیں کہ جنہیں چھ پیپرز میں پاس اور جان بوجھ کر ایک میں غیر حاضر ظاہر کیا تاکہ نااہل طلبہ کو اپنی مرضی کے نمبروں سے نوازا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علی خورشیدی نے کہا کہ محنت کرنے والے طلبہ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پیچھے رکھا جا رہا ہے، حکومت سندھ اب عام شہریوں کے بعد مستقبل کے معماروں کی زندگی مشکل بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، انٹر بورڈ میں افسران آتے ہیں اور تعلیمی نظام کو مزید خراب کرکے چلے جاتے ہیں، سندھ میں یہ کون سا سسٹم چل رہا ہے جو اس صوبے کو ترقی نہیں کرنے دے رہا، یہ تمام مسائل انتظامی مسئلے ہیں، سیاسی نہیں، سندھ کے تمام بورڈز میں ایسی صورتحال ہے۔


خبر کا کوڈ: 1176425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176425/مرتضی-وہاب-مسائل-حل-کرنے-کے-بجائے-حکومت-ترجمان-بنے-ہوئے-ہیں-علی-خورشیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com