QR CodeQR Code

ملک میں ایک بڑی تعداد کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہیں، حاجی حنیف طیب

3 Dec 2024 20:46

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک میں ایک بڑی تعداد کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہیں، ایسے افراد کو بوجھ نہ سمجھا جائے بلکہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تب پورا ہوگا جب ہم معذور افراد کے حقوق، معاشرے میں باعزت مقام دلانے اور انہیں زندگی کے ہر پہلو میں رسائی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کریں گے اور ان کے مسائل کو اجاگر کریں۔

حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ ملک میں ایک بڑی تعداد کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہیں، ایسے افراد کو بوجھ نہ سمجھا جائے بلکہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو انفرادی یا اجتماعی طور پر ان افراد کی فلاح کیلئے خدمات انجام دینا چاہیئے تعلیم، روزگارکے مواقع فراہم کرنا چاہیئے تاکہ وہ بھی ایک کارآمد شہری بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1176421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176421/ملک-میں-ایک-بڑی-تعداد-کسی-نہ-طرح-معذوری-کا-شکار-ہیں-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com