QR CodeQR Code

فاروق ستار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

3 Dec 2024 19:59

ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گزارش کی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 1176416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176416/فاروق-ستار-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافے-پر-تشویش-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com