QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان کی متعدد سرکاری گاڑیاں سابق وزراء کے زیر استعمال

3 Dec 2024 19:39

متعدد رپورٹس کے مطابق 38 گاڑیاں سابق نگران وزراء اور مشیروں، جبکہ پانچ گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں لے سکی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے محکمے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی 38 گاڑیاں سابق نگران وزراء اور مشیروں جبکہ پانچ گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں لے سکی۔ مختلف نجی اخبارات کی رپورٹس کے مطابق کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انشکاف ہوا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پاس مجموعی طور پر 527 گاڑیاں ہیں۔ جن میں 502 فعال اور 25 غیر فعال ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 38 گاڑیاں پچھلے نو ماہ سے سابق نگران وزراء اور مشیروں کے قبضے میں ہیں۔ پانچ گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہیں، جو واپس نہ ہوسکیں ہیں۔ مبینہ دستاویزات کے مطابق 44 گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، جبکہ 47 گاڑیاں بلوچستان ہاؤسز اسلام آباد اور کراچی کے زیر استعمال ہیں۔ محکمے کی 166 گاڑیاں دیگر محکموں، 44 کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہیں۔ جبکہ محکمہ کی 250 گاڑیوں پر سالانہ 18 کروڑ روپے کا فیول اور مرمت پر سالانہ 7 کروڑ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1176409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176409/حکومت-بلوچستان-کی-متعدد-سرکاری-گاڑیاں-سابق-وزراء-کے-زیر-استعمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com