QR Code
لاہور، مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز
2 Dec 2024 01:01
مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کے موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں، اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا جس دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون کے سابق عہدیداران نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری سیف اللّٰہ خالد اور دیگر راہنماؤں نے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی جنرل سیکرٹری سیف اللّٰہ خالد نے کہا کہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں، اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق یو سی چیئرمین میاں مقبول، مسلم لیگ نون کے جنرل کونسلر مرزا شہباز اور تبسم جٹ نے بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: 1176055
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com