ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے ٹاسک فورس قائم
2 Dec 2024 00:35
ٹاسک فورس کے قیام کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں، جس کا کام حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کے قیام کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں، جس کا کام حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈائریکٹر آئی بی بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1176053