QR CodeQR Code

عطا تارڑ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں

مراد سعید بارے بیان خیبر پختونخوا حکومت کےخلاف سازش ہے، شوکت یوسفزئی

1 Dec 2024 23:15

راہنما تحریک انصاف کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ احتجاج کے دوران مرکزی لیڈر شپ کے درمیان کوآرڈنیشن نہیں تھا، پشاور موڑ، اٹک پل پر ہی بیٹھ جاتے تو حکومت گھٹنے ٹیک دیتی۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مراد سعید سے متعلق بیان خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو انتقام کی بجائے سیاسی نظر سے پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا مراد سعید سے متعلق بیان خیبرپ ختونخوا حکومت کےخلاف بہت بڑی سازش ہے، کبھی گورنر راج اور کبھی پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں، گورنر راج لگانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ راہنما تحریک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اچھے ماحول اور امن کی ضرورت ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مانتا ہوں احتجاج کے دوران مرکزی لیڈر شپ کے درمیان کوآرڈنیشن نہیں تھا، پشاور موڑ، اٹک پل پر ہی بیٹھ جاتے تو حکومت گھٹنے ٹیک دیتی، بیرسٹر سیف نے کہا سنگجانی پر بیٹھ سکتے تھے، ڈی چوک جانے پر مرکزی لیڈرشپ کو سٹنیڈ لینا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی حکمت عملی خراب اور کبھی کامیاب ہوجاتی ہے، پارٹیوں میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ دوبارہ احتجاج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے وہ کال دیں گے، بشریٰ بی بی کا بہت احترام کرتے ہیں، لیکن فیصلے پارٹی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1176047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176047/مراد-سعید-بارے-بیان-خیبر-پختونخوا-حکومت-کےخلاف-سازش-ہے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com