حکومتی مطالبے پر پی ٹی آئی سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے، لطیف کھوسہ
1 Dec 2024 22:53
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا چاہتے تھے اہلیہ بانی پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہوں، ان کا خیال تھا ہمیں اہلیہ بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کرنا پڑے گی۔
اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشریٰ بی بی احتجاج میں شامل نہ ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیال تھا ہمیں بشریٰ بی بی کی حفاظت کرنا پڑے گی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے۔ کارکنان کی تعداد دیکھ کرحکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت نے جیٹ فراہم کیا، چھوٹے طیارے کے ذریعے بیرسٹرسیف کواڈیالہ بھیجا گیا۔
مرکزی راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تیار تھی، حکومت کا مطالبہ تھا کہ پہلے احتجاج کو موخر کریں جبکہ بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی میچور نہیں ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے، حکومت نے سنگجانی میں احتجاج کرنے کا کہا، سنگجانی کے لیے پارٹی میں کسی نے رضا مندی کا اظہار نہیں کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1176046