QR CodeQR Code

میانوالی، تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارجی مارے گئے

1 Dec 2024 22:32

پنجاب پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے،اس دوران تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا جبکہ 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ چاپری میانوالی پر خوارجی دہشت گردوں کا ناکام بنادیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق کے پی کے سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے، 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے،اس دوران تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا جبکہ 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

 پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حملے کے فوری بعد پولیس ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، پولیس صوبے میں امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1176045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176045/میانوالی-تھانہ-چاپری-میں-دہشتگردوں-کا-حملہ-ناکام-4-خوارجی-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com