شام میں لڑنیوالے عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے یوکرین میں فوجی تربیت حاصل کی ہے، یوکرینی میڈیا کا انکشاف
1 Dec 2024 21:17
یوکرینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں برسرپیکار عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے یوکرین میں خصوصی فوجی تربیت حاصل کرنے کیساتھ ساتھ ڈرون طیاروں کے استعمال کا خصوصی کورس بھی کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ یوکرینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شامی صوبوں ادلب و حلب پر حملہ آور دہشتگردوں نے یوکرین میں "خصوصی فوجی تربیت" حاصل کی ہے۔
اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں معروف یوکرینی اخبار کی ایف پوسٹ (Kyiv Post) نے لکھا ہے کہ شامی صوبے حلب پر حملہ، جو 27 نومبر کو شروع ہوا تھا، تحریر الشام کی قیادت میں لڑنے والے (دہشتگرد) ملیشیا گروپوں کے اتحاد کی جانب سے جاری ہے، جسے "ترکی" کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ یہ (دہشتگردانہ) آپریشن القاعدہ کے ساتھ منسلک ایک سابق عسکری (دہشتگرد) گروپ کی نگرانی میں انجام پا رہا ہے۔ یوکرینی اخبار کے مطابق اس دہشتگرد گروہ کے اراکین نے یوکرائنی انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ وابستہ افواج خیمیک گروپ (Khimik Group) کے ہاتھوں خصوصی فوجی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین میں ہی ڈرون استعمال کرنے کا ایک خصوصی کورس بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلی یوکرینی انٹیلیجنس اہلکار میجر جنرل کرلو بڈانوف نے بھی حال ہی میں اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم یوکرین کی مکمل فتح تک ہر جگہ پر روسیوں کو قتل کرتے رہیں گے!"
خبر کا کوڈ: 1176029