0
Sunday 1 Dec 2024 15:12

تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہی ہے، کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟ انہوں مزید کہا کہ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیں، پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا، جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بڑھکیں مار رہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کیلئے بشری بی بی کافی ہے، یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اور اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دھرائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1175977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش