0
Sunday 1 Dec 2024 12:30

عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف جوابی حملہ عنقریب شروع ہو جائیگا، شامی فوج کا اعلان

عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف جوابی حملہ عنقریب شروع ہو جائیگا، شامی فوج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت دفاع و فوج نے عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف جوابی حملے کے عنقریب آغاز کی خبر دی ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں شامی وزارت دفاع و فوج نے عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرنے کی نصیحت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مسلح دہشتگردوں نے اپنے حامی عالمی پلیٹ فارموں کے ذریعے وسیع میڈیا وار بھی شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد ہماری دلیر عوام اور نڈر فوج کے حوصلے پست کرنا ہے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عوام معاند پلیٹ فارموں کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں شامی وزارت دفاع و فوج نے مزید کہا کہ عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف جوابی کاروائی انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے زیر کنٹرول تمام شامی علاقوں کو ازاد کروانے کے لئے وسیع جوابی حملہ بھی عنقریب شروع ہو جائے گا!
خبر کا کوڈ : 1175963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش