0
Sunday 1 Dec 2024 11:46

اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کی 62 خلاف ورزیاں، بیروت پر صیہونی طیاروں کی مسلسل پروازیں

اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کی 62 خلاف ورزیاں، بیروت پر صیہونی طیاروں کی مسلسل پروازیں
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپنی تازہ ترین خلاف ورزی میں غاصب صیہونی فوج کے توپخانے نے گذشتہ شب جنوبی لبنان کے قصبے الخیام کو 3 مرتبہ وحشیانہ گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے جبکہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے لبنانی دارالحکومت بیروت پر صہیونی لڑاکا و ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز لبنان میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے بیروت اور اس کے مضافات پر نہ صرف غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون طیاروں کی کم بلندی کی پروازیں جاری ہیں بلکہ ہفتے کی شب غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے لبنانی شہریوں کو جنوبی لبنان سمیت بعض دیہاتوں میں واپس جانے سے بھی روک دیا ہے۔ اس بارے، لبنانی شہریوں کی واپسی کے لئے ''ممنوعہ دیہاتوں'' کی فہرست بتدریج جاری کرتے ہوئے، قابض صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کے 68 دیہاتوں میں شہریوں کی واپسی ممنوع ہے اور اگر لبنانی شہریوں نے مذکورہ مقامات پر واپسی کی کوشش کی تو غاصب صیہونی فوج انہیں نشانہ بنائے گی۔
عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے ہفتے کے روز تک جنگ ​​بندی کے معاہدے کی 24 بار خلاف ورزی کی تھی جبکہ یہی تعداد اس وقت 62 تک جا پہنچی ہے درحالیکہ لبنانی فوج و عالمی امن فوج سمیت جنگ بندی کی ضامن تمام قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مبنی صہیونی کارروائیوں میں توپخانے کے حملے، لڑاکا و ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں، مشین گنوں کے ساتھ عام شہریوں پر سیدھی فائرنگ، سرحدی علاقوں میں پیشقدمی و دراندازی، بلڈوزر کے ذریعے سڑکیں تباہ کرنا اور کاروں سمیت عام شہری املاک کو نذر آتش و تباہ کرنا شامل ہے جن کے نتیجے میں جنگ بندی کے بعد سے تاحال 2 لبنانی شہری شہید اور 10 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1175957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش