0
Sunday 1 Dec 2024 11:50

بھارتی فوجیوں نے ماہ نومبر میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا

بھارتی فوجیوں نے ماہ نومبر میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے چار کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ اس دوران 12 کشمیری شدید زخمی ہوئے جبکہ 160 افراد کو جن میں زیادہ تر حریت کارکن تھے، کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کو گرفتار اور زخمی کیا۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے تین بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔ دریں اثناء بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے زمینوں، مکانات اور دکانوں سمیت 140جائیدادیں ضبط کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 1175956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش