اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان بھر میں لوکل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 26 جنوری 2025 کو انتخابات ہوں گے۔ جس کے لئے کاغذات نامزدگی 16 جنوری کو جاری کئے جائیں گے، جبکہ 18 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ لوکل کونسل کی خالی نشستوں کے لئے 26 جنوری کو پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ حکومت کے دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، جسکی وجہ سے کوئٹہ میں بھی لوکل گورنمنٹ کی نشستیں خالی ہیں۔ اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کوئٹہ میں بھی لوکل کونسل کے انتخابات ہوں گے۔