خیبر میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
1 Dec 2024 10:15
ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے آلاچہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے آلاچہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 5 افراد کو مردہ حالت میں جب کہ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1175946