0
Sunday 1 Dec 2024 10:12

خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا حامی نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا حامی نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نہيں پاکستان کی عدالت کرے گی۔ خان پور  میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا حامی نہیں ہوں، پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسے حالات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اچھا نہیں ہوا، مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نے ملک کی عدالت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، ہم کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیرتک چلے گی۔
خبر کا کوڈ : 1175944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش