اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب "تباہ کن" سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکے 75 افراد کو شہید کر دیا۔ غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں 1 اور خان یونس میں 3 امدادی کارکنوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے، کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈ کوپٹر کے حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شجاعیہ میں کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ زخمیوں اور شہادتوں کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہوچکے ہیں۔