QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

30 Nov 2024 23:38

اپنے ایک بیان میں نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کی تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنیوالے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں، نہ ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کی تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنیوالے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کا عالمی منڈیوں اور گروپ ممالک کے درمیان ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے، برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے۔ رواں برس برکس میں متحدہ عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175888/ڈونلڈ-ٹرمپ-نے-برکس-ممالک-کو-امریکی-ڈالر-کی-متبادل-کرنسی-لانے-پر-خبردار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com