0
Sunday 1 Dec 2024 00:20

کرم، تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 زخمی

کرم، تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے 2 مقامات پر سیز فائر ہوگیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے 2 مقامات پر ابھی بھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔ ضلع کرم میں 21 نومبر کو ایک مسافر قافلے پر حملے کے نتیجے میں 45 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد 22 نومبر کو ضلع کرم کی مختلف جگہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، جو آج بھی جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد دکانیں اور گھر جنگ کی زد میں آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، عسکری قیادت اور قبائلی عمائدین نے آج سیز فائر کیلئے کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں 2 جگہوں پر مکمل سیز فائر ہوگئی، تاہم اپر کرم کی 2 جگہوں پر لڑائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ شام کے وقت گاؤں کنج علیزئی میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیواڑ اور تری منگل، کنج علیزئی اور مقبل کے درمیان ابھی بھی کراس فائرنگ ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ضلع کرم میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پچھلے 10 روز میں 124 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرم ضلع میں ایک ہفتہ بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال ہوگئی ہے، 4 جی انٹرنیٹ سروس 2 مہینے معطل رہی۔ پاراچنار ٹل مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کیلئے بند ہے۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق ضلع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پچھلے 8 روز سے بند ہیں۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کے عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو معیاری علاج ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش